عرب اتحاد کے یمنی شہر مارب میں اہدافی حملے، 70 سے زیادہ حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عرب اتحاد برائے یمن نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مارب میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر 24 اہدافی حملے کیے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عرب اتحاد نے جمعہ کو بیان میں کہا کہ’ اہدافی حملوں کے دوران 16 فوجی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 70 سے زیادہ حوثی ہلاک ہوئے ہیں‘۔

مارب میں یمنی فوج
مارب میں یمنی فوج

قبل ازیں عرب اتحاد کے ترجمان نے یمن کے صوبے صعدہ میں جیل پر حملے کے حوثیوں کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا تھا۔

ادھر اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ جہاں پر حملہ کیا گیا وہ حوثیوں کا سپیشل کیمپ تھا، جو کہ قانونی حیثیت کا حامل فوجی ہدف تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں