سعودی عرب میں گھروں کو سجانے کا ہنر عام کرنے والی آرٹسٹ سے ملیے

سارہ الدرورہ کہتی ہیں کہ آپ کے گھر کا ڈیزائن آپ کی شخؒصیت کی عکاسی کرتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

سعودی عرب کی ایک نوجوان آرٹسٹ سارہ الدرورہ نے تخلیقی صلاحیتوں کی دنیا میں قدم رکھا اور مطالعہ اور مہارت سے اپنی صلاحیتوں کو نکھارا۔ وہ اس وقت گھروں کے اندرونی ڈیزائن، سجاوٹ اور عمارتوں کے بیرونی حصوں کو ڈیزائن کرنے کا ہنر عام کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ آرکیٹیکچرل آرٹ کے بارے میں اہم معلومات شائع کرکے منفرد انٹیریئر ڈیزائنز تیار کرکے خاندانی زندگی کے معیار میں شراکت اور بہتری لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

بصری فنون میں دلچسپی رکھنے والی سعودی ڈیزائنر الدرورہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ میں نے سعودی عرب کے ایک بڑے پروجیکٹ میں کام کرنے کے لیے ریاض منتقل ہونے کے بعد کمیونٹی کو تعلیم دینا شروع کی۔اس نے بتایا کہ میں نے اپنا فارغ وقت سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم پرگھروں کے اندرونی آرٹ کی معلومات کرنے پر لگایا۔

سارة الدروره کے کام کا ایک نمونہ
سارة الدروره کے کام کا ایک نمونہ

الدرورہ نے امام عبدالرحمن بن فیصل یونیورسٹی سےاندرونی فن تعمیر، آرٹ اور سجاوٹ میں تعلیم مکمل کی۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد جدید مواد، ان کی تفصیلات، استعمال کے طریقوں اور استعمال کی جگہوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا شروع کیا۔ اس کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا استعمال کیا۔ اس نے بتایا کہ مُجھے سعودی معاشرے اور خلیجی ممالک کی طرف سے ملنے والی حمایت اور پذیرائی نے غیر معمولی حوصلہ دیا۔ اس پذیرائی نے مجھے اپنے آرٹ کو مزی بہتر بنانے کی ترغیب دی۔

گھروں میں خالی جگہوں کا آرٹ کے لیے استعمال

سارہ الدرورہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ گھروں میں خالی جگہوں کا استعمال صارفین کے لیے سب سے زیادہ پریشان کن ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ کسی ایسے معمار سے مشورہ کیا جائے جو آپ کے گھر کو آپ سے مشابہت رکھنے والی شناخت کے ساتھ ڈیزائن کرنے میں مہارت رکھتا ہو۔ خالی جگہوں کا استعمال کرتے ہوئے خالی جگہوں کی وسعت کو برقرار رکھا جائے۔ انہیں ضائع نہ کیا جائے۔ ان خالی مقامات پر ڈیزائن کے لیے آپس میں مشاورت کی جائے کیونکہ گھر کا ایک ایک کونہ اہمیت کا حامل ہے اور اس کی اپنی ایک کہانی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر خاندان کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اس نے کہا کہ وزارت بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ کی طرف سے ڈیزائن کو خصوصی ڈیزائنرز تک محدود کرنے اور ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی روکنے کے لیے سخت قوانین اور عوامی ذوق کا احترام کرنے کے لیے ایک ضابطہ قائم کرنے کی خواہش رکھتی ہوں۔ اس کے علاوہ وزارت ثقافت بیداری پھیلانے کے لیے ڈیزائن کی اہمیت اور خاندانی زندگی کے معیار پر اس کے مثبت اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

سارة الدروره کا ڈیرائن کردہ گھر کا اندرونی منظر
سارة الدروره کا ڈیرائن کردہ گھر کا اندرونی منظر

اس نے مزید کہا کہ ڈیزائن ذائقہ کو تبدیل کرتا ہے، نقطہ نظر کو بہتر بناتا ہے، خاندان کے لیے مثبت ماحول پیدا کرتا ہے، ہماری سماجی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے، عقائد، طرز زندگی اور انفرادی یا ذاتی شناخت کا اظہار کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فرد کی پیداواری صلاحیت کو متاثر کرنے میں اس کا بڑا کردار ہے۔

الدرورہ نے کہا کہ فطرت میں پائے جانے والے رنگ ڈیزائن میں رکھے جانے کے لیے ترجیحی رنگ ہیں کیونکہ وہ آنکھوں کے لیے آرام دہ اور پرکشش ہوتے ہیں۔ گھروں کا ڈیزائن کئی اہم عوامل سے متاثر ہوتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں