اٹلی میں سرجیو ماتاریلا دوسری مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اٹلی کے موجودہ سربراہ سرجیو ماتاریلا کو ایک مرتبہ پھر ملکی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

اسی سالہ ماتاریلا ایک ہزار نو اطالوی قانون سازوں اور علاقائی نمائندوں میں سے سات سو انسٹھ کی حمایت کے ساتھ آئندہ سات سالوں کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی نے صدارتی انتخابی عمل کے دوران پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے سلسلے میں اسے اطالوی عوام کے لیے ایک زبردست خبر قرار دیا ہے۔

رائے دہی کے آٹھویں مرحلے سے قبل ماتاریلا نے کہا تھا کہ مستقبل کے لیے ان کے کچھ اور ارادے ہیں، لیکن ضرورت پڑنے پر وہ دستیاب ہوں گے۔

صدر ماتاریلا آئندہ ہفتے صدارتی عہدے کا دوبارہ حلف اٹھائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں