رونالڈو کے عربی زبان میں پیغام نے مداحوں کو حیران کر دیا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پرتگال کے فٹبال کے ستارے کرسٹیانو رونالڈو نے عربی زبان میں ایک پیغام جاری کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ اس پیغام میں مشہور فٹبالر نے متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کا شکریہ ادا کیا ہے جہاں انہوں نے اپنی مختصر تعطیلات گزاریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل رونالڈو کی گرل فرینڈ نے اپنی 28 ویں سال گرہ کے موقع پر ایک تصویر جاری کی تھی۔ تصویر میں وہ دبئی میں برج خلیفہ پر کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

رونالڈو اپنی مختصر تعطیلات میں دبئی کے شہر میں کئی روز تک لطف اندوز ہوئے۔

رونالڈو نے دبئی اور وہاں کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عربی زبان میں پیغام جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

رونالڈو نے لکھا کہ "اس خوب صورت وقت کے لیے دبئی کا شکریہ ... اس گرم جوشی کے جذبات لیے دبئی کا شکریہ ... خوب صورت ترین گھریلو لمحات فراہم کرنے کے لیے دبئی کا شکریہ ... دبئی میرا دوسرا گھر ہے ... میرا گھرانہ پُر تپاک استقبال اور آپ کے عوام کے خوب صورت برتاؤ پر ممنون ہے ... میری طرف سے آپ کے لیے پُر خلوص محبت".

سوشل میڈیا صارفین بالخصوص عرب حلقوں نے رونالڈو کی اس عربی زبان کی پوسٹ کو بھرپور انداز سے سراہا ہے۔

رونالڈو کا دبئی کا دورہ سرگرمیوں سے بھرپور تھا۔ اس دوران میں انہوں نے ایکسپو 2020ء نمائش میں مکالمے کی ایک نشست میں بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جورجینا روڈریگز کی 28 سال گرہ بھی منائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں