یورپ کے قلب میں واقع ملک یوکرین کے بارے میں دل چسپ معلومات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

دنیا بھر کی نظریں اس وقت "کرونا" اور "یوکرین" پر مرکوز ہیں۔ یوکرین کی آبادی 4.4 کروڑ نفوس پر مشتمل ہے۔ ملک کا مجموعی رقبہ 603628 مربع کلو میٹر ہے۔ روس اور فرانس کے یہ رقبے کے لحاظ سے یورپ کا تیسرا بڑا ملک ہے۔

انٹرنیٹ پر یوکرین کے بارے میں معلومات تلاش کی جائیں تو دل چسپ باتیں سامنے آتی ہیں۔ ان میںArsenalna کے نام سے ایک اسٹیشن ہے جو دنیا بھر میں سب سے گہری میٹرو سرنگ ہے۔ یہ سرنگ 1960ء میں دارالحکومت کیوو میں زمین کی سطح سے 105.5 میٹر کی گہرائی میں بنائی گئی تھی تا کہ ٹرین دریائے Dnieper کے دونوں کناروں کے نیچے سے گزر سکے۔ کہا جاتا ہے کہ Arsenalna اسٹیشن سردی سے بچنے کے لیے بہترین مقام ہے۔ اس کے اندر سارا سال درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ برقرار رہتا ہے۔

یوکرین کو خوب صورت خواتین کا ملک ہونے کے حوالے سے بھی شہرت حاصل ہے۔ یہاں فی مربع میٹر خواتین کی آبادی کا تناسب دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ یوکرین میں خواتین کا تناسب دنیا میں کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔ یہاں کی آبادی میں ہر 100 خواتین کے مقابل 86 مرد ہیں۔ یہاں کی کرنسی کا نامhryvnia ہے۔ سال 2008ء میں سوئس ماہرین نے دنیا کی 50 خوب صورت ترین کرنسیوں کا انتخاب کیا تو ان میں hryvnia پہلے نمبر پر رہی۔ اس کے بعد بالترتیب آسٹریلوی ڈالر ، یورو ، بلغاری لیو اور پھر امریکی ڈالر تھا۔

انٹرنیٹ پر ہمیں یہ بات بھی ملتی ہے کہ یوکرین کے دارالحکومت میں فوڈ چین میکڈونلڈز کی ایک شاخ ہے۔ یہ امریکی فاسٹ فوڈ چین کی 40 ہزار سے زیادہ شاخوں میں سالانہ فروخت کے لحاظ سے تیسری بڑی شاخ ہے۔ یوکرین میںRakhiv نامی ایک قصبہ ہے۔ دارالحکومت کیوو سے 680 كلو میٹر دور یہ قصبہ جغرافیائی طور پر براعظم یورپ کے عین وسط میں واقع ہے۔

یوکرین کے لوگوں کو سینیما ہاؤس میں فلم دیکھنے اور دودھ پینے کا دیوانگی کی حد تک شوق ہے۔ اس وقت دودھ دینے والی 23 لاکھ گائیں موجود ہیں۔ یہ ہر 20 افراد کے لیے ایک گائے کی اوسط بنتی ہے۔ ملک میں 2329 سینیما ہاؤس ہیں۔

یوکرین کی کُل آبادی میں 82% مسیحی ہیں۔ ملک کی امیری ترین کاروباری شخصیت ایک تاتاری مسلم ہیں۔ ان کا نام Akhmetov Rinat اور عمر 55 برس ہے۔ امریکی ویب سائٹ "فوربز" کے مطابق گذشتہ برس رینات کی مجموعی دولت کا 6.8 ارب ڈالر تھی۔

یوکرین میں اس وقت 160 مساجد ہیں۔ مسلم ذرائع کے مطابق ملک میں مسلمانوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ بعض دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی آبادی کا تناسب 1 % سے کم ہے۔ یہ تعداد 4 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔ مسلمانوں میں شامل تاتاریوں کی زیادہ آبادی جزیرہ نما قرم میں رہتی ہے۔ روس نے 2014ء میں اس پر قبضہ کر کے روسی فیڈریشن میں شامل کر لیا تھا۔

یوکرین سات ممالک کے بیچ گھرا ہوا ہے۔ یہ 1991ء میں روسی فیڈریشن سے آزاد ہوا تھا۔ یہ بات بھی مشہور ہے کہ یوکرین یورپ میں واحد صحرا رکھنے والا ملک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں