وڈیو : قاہرہ میں مسجد کے پڑوس میں خوف ناک آتش زدگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فائر بریگیڈز کی ٹیموں نے شارع الازہر پر واقع مسجد الحسین کے پڑوس میں ایک عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ مذکورہ عمارت کی زمینی منزل میں بھڑکنے کے بعد پہلی اور دوسری منزل تک جا پہنچی۔ علاوہ ازیں پڑوس کی دو عمارتوں تک بھی پھیل گئی تھی۔

آگ کے نتیجے میں متاثرہ عمارت میں متعدد فلیٹ جل گئے۔ اسی طرح زمنی منزل پر واقع کئی دکانوں کے بیرونی حصے خاکستر ہو گئے۔

ادھر مصری وزارت اوقاف کے اعلان کے مطابق آتش زدگی کے واقعے میں مسجد الحسین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مقبول خبریں اہم خبریں