امریکا : سابقہ ملکہ حسن نے عمارت سے چھلانگ لگا کر موت کو گلے لگا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا میں 30 سالہ سابقہ ملکہ حسن چیسلی کریسٹ نے کل اتوار کی صبح نیویارک میں ایک عمارت کی 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ چیسلی نے 2019ء میں مِس امریکا کا ٹائٹل جیتا تھا۔ اس مقابلے میں 51 خواتین شریک تھیں۔

امریکی چینل فوکس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیسلی کا یہ اقدام بظاہر خود کشی معلوم ہوتا ہے۔ لاش کے پوسٹ مارٹم سے حتمی موقف سامنے آ سکے گا۔

چیسلی ماضی میں وکیل رہ چکی ہیں۔ اس سے قبل اس نے فیشن ماڈل اور ٹی وی پروگراموں کی میزبان کے طور پر بھی کام کیا۔ سال 2019ء میں چیسلی نے مِس امریکا ہونے کی حیثیت سے مِس یونیورس کے مقابلے میں بھی شرکت کی تھی۔ تاہم وہ ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکی۔

چیسلی کا تعلق نارتھ کیرولائنا ریاست سے ہے۔ اس نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز اور قانون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں