روس اور یوکرین

کیف میں ٹی وی ٹاور پرروسی فوج کا میزائل حملہ؛پانچ افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے مرکزی ٹیلی ویژن ٹاور پر میزائل حملے میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین کے حکام نے منگل کے روز اس روسی حملے میں جلی ہوئی لاشوں اور جزوی یا مکمل تباہ شدہ کاروں کی فوٹیج جاری کی ہے۔ٹی وی ٹاور پرحملے کے بعد بعض سرکاری نشریاتی اداروں کی نشریات عارضی طور پربند ہوگئی ہیں ۔

اس سے قبل اے ایف پی نے خبر دی تھی کہ یوکرینی دارالحکومت کیف کے وسط میں واقع علاقے بابی یار میں مرکزی ٹیلی ویژن ٹاور پر روس نے فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں کچھ سرکاری نشریات ختم ہو گئی ہیں لیکن ٹاور کا ڈھانچا برقرار رہا ہے۔

حملے کے بعد شہر کے ارد گرد دھماکے کی آواز سنی گئی ہے اوردھواں اٹھتےدیکھا گیا ہے۔وزارتِ داخلہ نے کہا کہ ٹیلی ویژن چینلوں کے سازوسامان کو نقصان پہنچا ہے اور چینل کچھ وقت کے لیے کام نہیں کریں گے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ ایک تصویرمیں ٹاور کے ایک حصے سے دھویں کے گہرے بادل بلند ہوتے دکھائے گئے ہیں۔تاہم اے ایف پی کے صحافیوں کا کہنا تھا کہ ٹاور اب بھی کھڑا ہے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ پروگراموں کی بحالی کے لیے بیک اپ سسٹم کو بروئے کارلایا جائے گا۔

اس سے قبل روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا تھا کہ فوج روس پراطلاعاتی حملوں کودبانے کے لیے کیف میں تکنیکی بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گی لیکن انھوں نے جن اہداف یعنی ایس بی یو سکیورٹی سروس اور فوج کے نفسیاتی آپریشن یونٹ کا حوالہ دیا تھا،ان میں دارالحکومت میں سویلین کے زیرانتظام ٹیلی ویژن ٹاور شامل نہیں تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں