سعودی عرب علاقائی سلامتی اور استحکام کا لازمی ستون ہے: شاہِ بحرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کے شاہ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب خطے کی سلامتی اور استحکام کا لازمی ستون ہے۔

سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہِ بحرین بدھ کو الریاض پہنچے تھے۔انھوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہےاوران سے علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

شاہ حمد نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی بحرین کی سلامتی کا حصہ ہے اور سعودی مملکت خطے کو درپیش خطرات کے خلاف ایک ’’حفاظتی والو‘‘ہے۔

انھوں نے خلیج، عرب اور اسلامی امور کی خدمت کے حوالے سے شاہ سلمان کی کوششوں کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کے مثبت تزویراتی کردار پربھی اظہارِتشکرکیا تاکہ دنیا کے تمام لوگوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت دی جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں