ارامکو کے شیئر کی قیمت 45 ریال ، اندراج کے بعد ریکارڈ بلند ترین سطح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ارامکو کمپنی کے شیئر کی قیمت کا بلندی کی طرف سفر جاری ہے۔ دسمبر 2019ء میں اپنے اندراج کے بعد کمپنی کے شیئر کی قیمت تاریخی سطح پر پہنچ چکی ہے۔ آج جعمرات کے روز کاروبار کے ابتدائی سودوں میں ارامکو کے شیئر کی قیمت 3.72% اضافے کے ساتھ 44.6 ريال تک پہنچ گئی۔

کاروباری سیشن کے دوران میں شیئر نے 45 ریال کی قیمت کو بھی چُھوا۔ یہ اندراج کے بعد سے ارامکو کے شیئر کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ آج ارامکو کے شیئر سودوں کے لحاظ سے سرفہرست رہے۔ کمپنی کے 1.69 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 75.238 کروڑ ریال رہی۔

آج مجموعی طور پر 9.659 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مجموعی مالیت 4.37 ارب ریال تھی۔

حالیہ عرصے میں ارامکو کے شیئر کی قیمت میں اضافے نے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 23.8 کھرب ڈالر تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس طرح ارامکو کمپنی امریکی ایپل کمپنی کے بعد دوسری سب سے زیادہ مارکیٹ ویلیو رکھنے والی کمپنی بن گئی۔ ایپل کمپنی کی مجموعی مارکیٹ ویلیو اس وقت 27.2 کھرب ڈالر کے قریب ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے کے بعد سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ آج جمعرات کے روز فی بیرل قیمت 116 ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں