روس اور یوکرین

یوکرین کی بندرگاہ پربنگلہ دیش کے مال بردارجہازپر میزائل حملہ، ایک ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین کی بحیرۂ اسود کی بندرگاہ اولوِیا پر بنگلہ دیش کے سرکاری ملکیتی ایک مال بردارجہاز کومیزائل یا بم سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں اس کے عملہ کا ایک رکن ہلاک ہو گیا ہے۔جہاز پر سوار دیگرافراد کوبچانے کی کوششیں جاری ہیں۔

بنگلہ دیش شپنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹوڈائریکٹر پیجوش دتہ نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرزسے گفتگو کرتے ہوئے جہاز پر حملے اور ایک انجینئر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ بم تھا یا میزائل یا کس طرف سے حملہ کیا گیا تھا۔انھوں نے مزید تفصیل فراہم کیے بغیر کہا کہ عملہ کے دیگر 28 ارکان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار نے جمعرات کو بتایا کہ سرکاری ملکیتی بنگلرسمردھی 24 فروری کو یوکرین پر روس کے حملے کے آغازکے بعد اولویا کی بندرگاہ پر پھنس کررہ گیا تھا اور اسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں