امن کی حمایت کے سلسلے میں انجلینا جولی کی یمن آمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی خصوصی نمائندہ انجلینا جُولی (ہالی وڈ اداکارہ) اتوار کے روز یمن کے جنوبی شہر عدن پہنچ گئیں۔ ان کے دورے کا مقصد ایران نواز حوثی ملیشیا کی مسلط کردہ جنگ کے یمنی شہریوں پر اثرات پر روشنی ڈالنا ہے۔

انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اپنے پیج پر بتایا کہ "میں عدن شہر آئی ہوں تا کہ نقل مکانی کرنے والے خاندانوں سے ملاقات کروں اور یمنی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کروں"۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ "میں یمن میں تنازع ختم کرنے اور انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کرتی ہوں ... یہاں لوگوں کو امن کی اشد ضرورت ہے"۔

یمنی حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ انجلینا جولی عدن میں تسلیم شدہ حکومت کے ذمے داران سے ملاقات کریں گی۔

ذرائعنے مزید بتایا کہ انجلینا دارالحکومت صنعاء کا دورہ بھی کریں گی اور وہاں حوثیوں سے ملاقات کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں