روس اور یوکرین

جوہری حادثے کا خوف، فرانس کی یوکرین کو آئیوڈین کی 25 لاکھ خوراک کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

فرانس نے روسی فوج کے ساتھ لڑائی کے دوران کسی جوہری حادثے کے پیش نظر آئیوڈین سمیت مختلف طبی مصنوعات یوکرین کو بھیجی ہیں۔ اس کا اعلان فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں یوس لی ڈریان نے اتوار کی شام اعلان کیا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ"جی ہاں، ہم نے مختلف طبی مصنوعات بھیجی ہیں" لی ڈریان نے فرانس-2 کو یوکرین میں آیوڈین بھیجنے کے امکان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں بتایا۔

یوکرین میں فرانسیسی سفیر نے پہلے BFMTV کو بتایا تھا کہ "کسی بھی جوہری خطرے سے بچنے کے لیے آیوڈین کی 2.5 ملین خوراکیں آنے والے دنوں میں بھیجی جائیں گی۔"

اتوار کے روزروسی صدر ولادیمیر پوتین نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل میکروں سے فون پر بات کرتے ہوئے زاپوریجیا کی عمارتوں اور اس کے ری ایکٹر محفوظ ہونے کی تصدیق کی۔

صدر میکروں نے اتوار کو صدرپوتین کے ساتھ بات کی۔

اتوار کے روز فرانسیسی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ روس پر یوکرین کی حتمی فتح پر یقین رکھتے ہیں تاہم بڑے شہروں کے محاصرے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی اور بہت سے شہریوں کی ہلاکتوں سے خبردار کیا ہے۔

لی ڈریان نے فرانس-5 کو بتایا دس دنوں تک سب سے قابل ذکر بات یوکرین کی مزاحمت کی اس حد تک زبردست صلاحیت تھی، جس کا ماہرین نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔

لیکن انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہم محاصرے کی منطق میں داخل ہو رہے ہیں۔ محاصرے کی منطق ہم روسی افواج کے کام کرنے اور سرگرمیوں کے پچھلے تباہ کن تجربات سے جانتے ہیں۔

ہمارے پاس گروزنی کی مثال ہے۔ ہمارے پاس حلب کی مثال ہے جسے یہاں دہرایا جا رہا ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے چیچن دارالحکومت اور شمالی شام کے بڑے شہر پر پچھلے روسی محاصرے کا حوالہ دیتے ہوئے لی ڈرین نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ جنگ ختم ہونے پر ہم ماریوپول میں جو کچھ دریافت کریں گے وہ ہولناک ہو گا۔ وہاں اوڈیسا ہے اور پھر کیف ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے اتوار کو اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ روس یوکرین میں اپنے اہداف ہر حال میں حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن فرانسیسی ایوان صدر کے مطابق شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے روس کی سفارتی تنہائی اور بین الاقوامی پابندیوں کے اثرات پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ "میرے خیال میں یوکرین جیت جائے گا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پابندیوں کا ایک وسیع پیکج لیا ہے جس کے بھاری اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ وہ میرے خیال میں زیادہ سے زیادہ بھاری ثابت ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں