دمشق کا آسمان میزائلوں سے روشن ، جنوبی شام میں زور دار دھماکے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل نے آج پیر کے روز شام کے جنوبی علاقے کو بم باری کا نشانہ بنایا۔ شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق یہ کارروائی علی الصباح ہوئی۔

ایجنسی نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی حملے کا راستہ روکا۔ تاہم بم باری کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا۔

ایجنسی نے ٹیلی گرام پر اپنے سرکاری چینل پر تصاویر جاری کی ہیں جن میں دمشق کی فضاؤں میں دفاعی نظام کے میزائلوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

گذشتہ برسوں کے دوران میں اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے۔ ان میں شامی فوج کے ٹھکانوں کے علاوہ ایرانی ملیشیاؤں اور لبنانی حزب اللہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ تاہم حالیہ ہفتوں میں ان حملوں میں تیزی آ گئی ہے۔

گذشتہ ماہ 24 فروری کو دارالحکومت دمشق کے اطراف اسرائیلی فضائی حملوں میں 3 شامی فوجی مارے گئے تھے۔

صرف فروری کے مہینے میں شام میں 4 اسرائیلی فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے۔

اسرائیل بہت کم ہی شام میں ہونے والے حملوں کی تصدیق کرتا ہے۔ تاہم وہ اس موقف کو بارہا دہرا چکا ہے کہ شام میں ایران کے عسکری وجود کو مضبوط بنانے کی تہران کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں