عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 140 ڈالر تک پہنچ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی منڈی میں اتوار کے روز خام تیل کی فی بیرل قیمت 140 ڈالر کو چُھو گئی۔ اس طرح یہ اگست 2008ء میں ریکارڈ کی گئی بلند ترین سطح 147.5 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے نزدیک قیمت میں حالیہ اضافے کی وجوہات میں ایرانی جوہری بات چیت کے اختتام میں تاخیر اور عالمی منڈیوں میں ایرانی خام تیل کی واپسی میں دیر ہونا ہے۔ یہ منڈیاں روسی خام تیل کی ترسیل رک جانے کے سبب پہلے ہی مشکلات کا شکار ہیں۔

روس نے اتوار کے روز امریکا سے اس بات کی ضمانت کا مطالبہ کیا ہے کہ یوکرین پر حملے کے حوالے سے ماسکو کو درپیش پابندیوں سے ایران کے ساتھ روس کی تجارت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں