روس اور یوکرین

یوکرین کے شہروں پر قبضے کے لیے روس نے عرب "اجرتی جنگجو" بھرتی کیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس یوکرین میں لڑنے کے لیے گوریلا جنگ کا تجربہ رکھنے والے شامی اجرتی جنگجوؤں کو بھرتی کر رہا ہے۔ یہ بات اتوار کے روز وال اسٹریٹ جرنل اخبار نے امریکی ذمے داران کے حوالے سے بتائی۔

چار امریکی ذمے مذکورہ اخبار کو بتایا کہ 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کرنے والے روس کو غیر متوقع مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ لہذا ماسکو نے حالیہ دنوں میں شامی جنگجوؤں کو بھرتی کرنا شروع کر دیا تا کہ یوکرین کے شہروں پر قبضہ کیا جا سکے۔

روس 2015ء سے شام کے تنازع میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے شانہ بشانہ شریک ہے۔

ایک امریکی ذمے دار ن ے وال اسٹریٹ جرنل کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ بعض شامی جنگجو پہلے ہی روس میں موجود ہیں۔ یہ لوگ یوکرین میں جاری لڑائی میں شمولیت کی تیاری کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں