روس اور یوکرین

روسی فوج کا دوسرا جنرل خار کیف میں ہلاک ہو گیا: یوکرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کےمطابق یوکرینی فوج نے خارکیف شہر کے قریب تعینات روسی فوج کے جنرل کو قتل کر دیا ہے۔ یہ یوکرین کے معرکے میں روس کے دوسرے اعلیٰ فوجی افسر کی ہلاکت کی خبر ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع کے مطابق روس کی 41 ویں آرمی کے پہلے نائب کمانڈر میجر جنرل ویٹالی گیراسیموو کو پیر کے روز قتل کر دیا گیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اس خبر پر کوئی موقف نہیں دیا۔

اس سے قبل یوکرینی حکومت نے ماہ فروری کے آخر میں 41 ویں آرمی کے ایک اور نائب کمانڈر روسی جنرل آندرے سخویتسکی کو بھی قتل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی فوج کے 11 ہزار فوجی مار دیے ہیں جب کہ روس نے اپنی فوج میں 500 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ دونوں فریقین نے یوکرینی نقصانات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں