مصری صدر کا سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض آمد پر پُرتپاک خیرمقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری صدر عبدالفتاح السیسی منگل کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر الریاض پہنچے ہیں۔ ہوائی اڈے پر مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا پُرتپاک خیرمقدم کیا ہے۔

Advertisement

مصری صدارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ السیسی سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان سے دو طرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مصری صدارت کی ویب سائٹ کے مطابق دونوں لیڈر مختلف علاقائی اور بین الاقوامی بحرانوں اور مسائل کے بارے میں مشاورت کریں گے۔ترجمان کے بہ قول عرب قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

صدرالسیسی کے ہمراہ آنے والے وفد میں وزیرخارجہ سامح شکری اورجنرل انٹیلی جنس سروسز کے سربراہ عباس کامل بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں