وڈیو: مصر میں چلتی گاڑی سڑک پر گڑھے میں جا گری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر کے صوبے بورسعید میں سڑک پر چلتی گاڑی اچانک ایک گڑھے میں گر گئی جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ یہ واقعہ بورفؤاد شہر کی ایک سڑک پر پیش آیا۔

مقامی لوگوں نے گاڑی کو نکالنے کی کوشش کی تاہم وہ بے فائدہ رہی البتہ گاڑی چلانے والے شخص کو باہر نکال لیا گیا۔ وہ اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورس جائے مقام پر پہنچ گئی اور اس گڑھے کو گھیرے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق یہ گڑھا علاقے میں نکاسی کی پائپ لائنوں کے سلسلے میں کھودا گیا تھا۔

بعد ازاں ریسکیو فورس نے گاڑی کو گڑھے سے نکال لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں