یورپی یونین کےلیڈروں میں یوکرین کورُکنیت دینے کے طریق پراختلاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین کے لیڈروں کے درمیان یوکرین کو تنظیم کی رکنیت دینے کے طریق کارپراختلاف رائے پایا جاتا ہے اور وہ اس معاملے میں منقسم ہیں کہ یوکرین کو رُکنیت دینے کا کون سا طریق اختیار کیاجائے۔

بلاک کے ایک عہدہ دار نے بدھ کے روز کہا کہ یورپی لیڈر اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا یوکرین کو رُکنیت کی راہ پر مضبوطی سے کھڑا کیا جائے یا نہیں۔ایک روزبعد یورپی یونین کے رکن ممالک کے سربراہان جنگ زدہ ملک کی تنظیم میں جلد شمولیت کی درخواست پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

ورسیلی میں یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں میں مصروف عہدہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ تمام قائدین یوکرین کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے حق میں ہیں۔

لیکن انھوں نے کہا کہ ’’سوال یہ ہے کہ کیا ان میں تنظیم میں توسیع کے لیے اتفاق رائے پیدا ہوجائے گاجو بعض اوقات بڑی مشکل ہی سے ہوتا ہے‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں