پھنسے سعودی شہریوں کے انخلا کے لیے کیف سے مسلسل رابطے میں ہیں: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرین میں سعودی سفارتخانے نے سعودی شہریوں کو نکالنےکی تازہ صورتحال اور زیر حراست سعودی شہری کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔

سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ ’یوکرین سے سعودی شہریوں کو بحفاظت نکالنےکے لیےکوشاں ہیں۔ اس حوالے سے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیرخارجہ کی ہدایت پر یہ مشن چلایا جا رہا ہے‘۔

سعودی سفارتخانے نے بیان میں کہا کہ ’ایک ماہ قبل سو سے زیادہ سعودیوں کو یوکرین سے وطن پہنچایا ہے۔ علاوہ ازیں متعدد سعودی شہری یوکرین کے پڑوسی ممالک ہوتے ہوئے بری راستے سے وطن واپس ہوئے ہیں‘۔

سعودی سفارتخانے نے بتایا کہ’ یوکرین میں باقی ماندہ سعودی شہریوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقامی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں‘۔ شورش زدہ علاقوں سے پڑوسی ممالک محفوظ گزر گاہوں کے ذریعے سفر کرانے کے لیے یوکرینی حکام سے یکجہتی پیدا کی جا رہی ہے۔ یوکرین کے پڑوسی ملکوں میں سعودی سفارتی مشن بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سعودی سفارتخانے نے بتایا کہ ’بدامنی کے کیس میں زیر حراست سعودی شہری کا مسئلہ حل کرانے کے لیے یوکرینی حکام کے ساتھ رابطے کیے جا رہے ہیں۔ سعودی شہری کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب طریقہ اپنایا جا رہا ہے‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں