روس اور یوکرین

امریکا نے پیٹریاٹ دفاعی نظام پولینڈ منتقل کر دیا ہے: پینٹاگون

امریکی حکام کے مطابق دو پیٹریاٹ بیٹریوں کو جرمنی سے پولینڈ کے خفیہ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزارت دفاع کے ایک عہدہ دار کے مطابق پینٹاگون نے حالیہ دنوں سے دوران زمین سے فضا میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والی دو پیٹریاٹ بیٹریوں کو پولینڈ منتقل کر دیا ہے۔

امریکی عہدہ دار کے مطابق دفاعی نظام کے آلات کو جرمنی سے پولینڈ کے دو خفیہ مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔امریکی افسر کے مطابق امریکا نے نیٹو کے آرٹیکل 5 کے تحت پولینڈ کی دعوت پر اس کی سرزمین میں اپنا دفاعی نظام متعین کیا ہے۔

امریکی بیان کے مطابق پیٹریاٹ بیٹریوں کی تعیناتی خالصتا دفاعی مقاصد کے لئے کی گئی ہے اور ان کے ذریعے سے امریکا اور اس کے نیٹو اتحادیوں کو درپیش ممکنہ خطرات سے نمٹا جائے گا۔

روسی صدر ولادی میر پوتین کی جانب سے دو ہفتے قبل یوکرین پر فوجی چڑھائی کے بعد روس کی جانب سے یوکرینی املاک پر متواتر فضائی حملے جاری ہیں۔

یوکرین نے ملک کی فضائی حدود کو یورپی ممالک کی جانب سے نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے مگر مغربی ممالک جنگ میں بالواسطہ مداخلت کرنے سے کتراتے ہوئے ایسا قدم نہیں اٹھا رہے۔

ایک امریکی عہدہ دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولینڈ کی جانب سے اپنے جنگی طیارے امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ امریکی وزارت دفاع کے مشورے سے نہیں کیا گیا تھا۔

پولینڈ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اس کی فضائیہ اپنے تمام مگ 29 طیارے جرمنی کے ہوائی اڈے پر امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہے۔

یوکرین روسی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے فضائی مدد کی درخواست کر رہا ہے اور اس ضمن میں ایک تجویز یہ بھی زیر غور تھی پولینڈ اپنے تمام پرانے طیارے استعمال کے لئے فراہم کر دے اور امریکا پولینڈ کو نئے اور جدید طیارے فراہم کر دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں