کرونا وائرس

سعودی عرب میں کووِڈ-19 کی بیشترپابندیوں کاخاتمہ؛الحرمین الشریفین سے متعلق نئےقواعد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے جمعرات کو کروناوائرس کی روک تھام کے لیے نافذالعمل بہت سے اقدامات ختم کردیے ہیں اورالحرمین الشریفین (مسجد حرام اور مسجد نبوی) میں آنے والوں کے لیےاعلان کردہ نئے قواعد کی مزید وضاحت کی ہے۔

وزارت کے ٹویٹراکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق اب الحرمین الشریفین میں داخلے کے لیے کسی شخص کی ویکسی نیشن کی حیثیت کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہے۔

اس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مملکت میں زیادہ تر کووڈ-19 کی پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب المسجدالحرام میں داخلے کے لیے کسی پیشگی اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہے۔تاہم جو لوگ عمرہ اداکرنا چاہتے ہیں اورمسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ریاض الجنۃ میں نمازادا کرنا چاہتے ہیں،توانھیں اجازت نامہ کی ضرورت ہوگی۔ریاض الجنۃ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک سے متصل ہے۔

وزارت نے کہا کہ اگرچہ الحرمین الشریفین میں سماجی فاصلے کے اقدامات ختم کر دیے گئے ہیں لیکن وہاں آنے والوں کو چہرے پرماسک پہننے کی اب بھی ضرورت ہے۔

اس نے مزید وضاحت کی ہے کہ جو لوگ عمرہ ادا کرنا چاہتے ہیں اوراس مقصد کے لیے بیرون ملک سے مملکت میں آرہے ہیں توانھیں اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے ویکسین لگوانے سے متعلق معلومات کے اندراج کی ضرورت نہیں ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ متعلقہ صحت حکام مقامی وبائی امراض کی صورت حال کے مطابق ان اقدامات کا مسلسل جائزہ لیتے ہیں۔

سعودی حکومت نے گذشتہ اتوار کوبیرون ملک سے آنے والےمسافروں کے لیے منفی پی سی آر یا تیزرفتار اینٹی جن ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنے کی شرط سمیت کووڈ-19 کے تعلق سے عاید کردہ بیشتر پابندیاں ختم کردی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں