سعودی مرکزی بینک کا ایس ایم ای فنانسنگ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مرکزی بینک نے مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے اپنے ضمانت شدہ فنانسنگ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی بینک نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مالیاتی پروگرام میں 14 مارچ 2023ء تک توسیع کی جارہی ہے۔بینک نے یہ اسکیم مارچ 2020ء میں کووِڈ-19 کی وباکے دوران میں متعارف کرائی تھی۔

اب بینک نے ایس ایم ایزکو بینکوں کی ادائی، رعایتی فنانسنگ اور ضمانتی قرض کے پروگرام کے اخراجات سے استثنا کی پیش کش کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں