روس اور یوکرین

وڈیو : یوکرین کی فوج نے روس کے 5 ٹینک تباہ کر ڈالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روسی ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کا ایک فوجی قافلہ جمعرات کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 35 کلو میٹر دور واقع شہرBrovary کے ایک علاقے میں یوکرینی فوج کے جال میں پھنس گیا۔ اس دوران پے درپے 5 روسی ٹینک تباہ ہو گئے۔ یہ قافلہ دارالحکومت کیف پر حملے کی تیاری کے سلسلے میں دارالحکومت کی جانب گامزن تھا۔

روسی ڈرون طیارے کے کیمرے نے اس واقعے کی وڈیو محفوظ کر لی جو یوکرینی فوج نے بھی حاصل کر لی۔ وڈیو میں ایک روسی فوجی کمانڈر کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ یہ کمانڈر اپنے قائدین کو واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے آگاہ کر رہا ہے کہ کس طرح روسی فوجی قافلے پر اچانک حملہ ہو گیا۔

برطانوی اخبار "دی گارڈین" میں دفاعی اور سیکورٹی امور کے چیف ایڈیٹر Dan Sabbagh نے واضح کیا ہے کہ اس واقعے میں روسی فوج کا کمانڈر مارا گیا۔ ڈان نے یہ بات سیکورٹی اور انٹیلی جنس کی تحقیقات سے متعلق ہالینڈ کی ویب سائٹ Bellingcat کے حوالے سے بتائی ہے۔

امریکی میرینز کے ایک سابق فوجی اہل کار اور روسی فوج کے امور کے ماہرRob Lee کے مطابق "روسی بکتر بند فورس نے کیف کے نزدیک خراب تدبیر کا مظاہرہ کیا۔ اس لیے کہ یہ فورس یوکرین کے توپ خانے کی پہنچ میں تھی۔ فورس نے ایک ساتھ اکٹھا ہونے کا فیصلہ کیا جس نے انہیں بالواسطہ فائرنگ کا نشانہ بنایا"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں