روس اور یوکرین

یوکرینی شہری کو ٹویٹر کے ذریعے اپنے گھر والوں کی ہلاکت کا پتہ چلا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یوکرین میں ایک شہری نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ٹویٹر پر زیر گردش تصاویر میں پہچاننے کے بعد دارالحکومت کیف کے نزدیک اپنی بیوی اور دو بچوں کی ہلاکت کا پتہ چلا۔

اس حوالے سے یوکرینی شہری سیرھے پیربنس نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ "میں نے تصاویر میں سامان کو پہچانا اور پھر مجھے پیش آنے والے واقعے کا ادراک ہوا"۔ اخبار کے مطابق سیرھے اپنی بیمار والدہ کی مدد کے لیے مشرقی یوکرین میں موجود تھا۔ اسی دوران میں سیرھے کی بیوی نے گذشتہ ہفتے کیف کے نزدیک علاقے میں اپنے فلیٹ پر روسی بم باری کے بعد دونوں بچوں کو لے کر فرار ہونے کا فیصلہ کیا۔

سیرھے کے مطابق گذشتہ اتوار کے روز اس کے بیوی بچے لوگوں کے ایک گروپ کے ساتھ گھر سے فرار ہوئے مگر ان سے 12 میٹر کی دوری پر ایک مارٹر گولہ پھٹا۔ گولے کے ٹکڑے لگنے سے سیرھے کی بیوی اور بچے ہلاک ہو گئے۔ ان کی موت کے چند گھنٹے بعد ہلاک شدگان کی تصویر سوشل میڈیا پر گردش میں آئی۔ سیرھے نے اپنی 43 سالہ بیوی تیتیانا ، 18 سالہ بیٹی میکیتا اور 9 سالہ بیٹی الیسا کی موت کی تصدیق کی۔

نیویارک ٹائمز اخبار کی فوٹوگرافر لینسی اداریو نے مقتول گھرانے کی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی۔ لینسی نے سیرھے کے گھرانے کے پاس مارٹر گولہ گرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں