سعودی عرب میں "بند" نوعیت کی دکانوں کے لیے شرائط کی منظوری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں بلدیاتی ، دیہی اور ہاؤسنگ کے امور کے وزیر ماجد الحقیل نے بند دکانوں کے لیے مطلوب شرائط کی منظوری دے دی ہے۔ ان شرائط میں ایک سال کے اندر تجارتی تنصیبات کی درستی شامل ہے۔

ان بند دکانوں میں تجارتی شاہراہوں پر واقع تجارتی تنصیبات شامل ہیں جو "بند دروازوں" کی پالیسی کے تحت کام کرتی ہیں۔ ان سے ویب سائٹوں اور موبائل اپیلی کیشنوں کے ذریعے آن لائن خریداری کی جاتی ہے۔ ان میں راشن کے علاوہ کھانے پینے کی دکانیں اور ریستوران شامل ہیں۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مذکورہ شرائط میں لین دین کی جگہ، کارکنان کے آرام کی جگہ، بیت الخلا، چھانٹی ، بھرائی اور پیکنگ کی جگہ پر فنی تقاضوں کا پورا کیا جانا بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ تنصیب کی عمارت، دیوار، سامنے کے رخ اور دکان کے فرش اور چھت سے متعلق شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ ساتھ ہی صحت و سلامتی کے حوالے سے مطلوبہ تقاضے بھی شامل ہیں۔

دکانوں کے لیے بلدیہ کی متعین کردہ شرائط اس لنک (https://cutt.us/t3aHh) پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں