مویشیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کے لیے سعودی یورپی فورم کا انعقاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

گھوڑوں کی صحت اوران کی سرگرمیوں میں مصروف بیلجیئم اورلکسمبرگ کی سات کمپنیوں نے انٹرنیشنل اونٹ آرگنائزیشن اور سعودی عرب کے کیمل کلب کے ساتھ ایک فورم کے ذریعے اپنی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور مواقع پر بات چیت کا فیصلہ کیا ہے۔ فورم میں سعودی تاجر، چیمبرز آف کامرس سے وابستہ افراد اور مقامی اونٹوں کے مالکان شریک ہوں گے اور اس فورم کا اہتمام سعودی عرب کے اونٹ کلب کی طرف سے کیا گیا ہے۔

اونٹ کے شعبے میں سرمایہ کاروں کے لیے یورپی- سعودی تجارتی فورم آج پیر 14 مارچ 2022 کو منعقد ہوگا۔ فورم میں سرکاری اقتصادی اور تجارتی مشن کے فریم ورک کے اندر کام، تعاون، پروجیکٹ کی تخلیق اور تجربات کے تبادلے کے لیے آپشن کھولنا اوراونٹوں کے شعبے میں بیلجیم اورلکسمبرگ کی مُملکت کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا ہے۔

اونٹ کے دو سو مالکان کی شرکت

اونٹ کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکے چیئرمین اور انٹرنیشنل اونٹ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین الشیخ فہد بن فلاح بن حثلین نے کہا کہ اونٹ کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کلب اونٹ کی مختلف نسلوں کو پروان چڑھانے، نسل کی دستاویزات، ناموں کی ملکیت، انواع کی حفاظت اور ویٹرنری کے شعبوں میں نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ شاہ عبدالعزیز اونٹ فیسٹیول میں دو ہزار سے زائد اونٹ مالکان کی شرکت سے اسے مقبولیت حاصل ہوئی۔ کلب پچھلے برسوں کے مقابلے میں خرید و فروخت تقریباً 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کرچکا ہے۔ کلب نے اونٹ مالکان کی مقابلہ کرنے اور جیتنے کی خواہش پوری کی اور سالانہ 250 ملین ریال کے انعامات جیتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں