کرونا وائرس

سعودی عرب:ہرسطح پربالمشافہہ تدریس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان،سماجی فاصلہ کے قواعد ختم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارتِ تعلیم نے پبلک ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے کووِڈ-19 کے نئے پروٹوکول کے نفاذ کے بعد ہر سطح اور ہرعمرکے طلبہ وطالبات کے لیے بالمشافہہ تدریس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اطلاع دی ہے کہ’’نئی ہدایات میں جماعت کے کمروں اور گروپ کی دعاؤں، صبح کی اسمبلی اورغیر نصابی سرگرمیوں کے دوران میں طلبہ کے درمیان سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے مینڈیٹ کو یاد کیا گیا ہے۔

تازہ قواعد 20 مارچ سے نافذ العمل ہوں گے۔ ایس پی اے کے مطابق 12 سال سے زیادہ عمر کے طلبہ کو اب بھی مکمل طور پرویکسین لگوانا ضروری ہے۔

وزارت تعلیم نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ تمام تعلیمی اداروں کو وزارت صحت کی منظورکردہ احتیاطی تدابیرپر عمل کرنا ہوگا۔

سعودی گزٹ نے وزیر صحت فہدبن عبدالرحمٰن الجلاجل کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مملکت میں کووڈ-19 کے مقابلے میں ویکسین لگانے کی شرح 12 سال سے زائدعمر کےافراد میں 99 فی صد تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب نے حالیہ ہفتوں میں کووِڈ-19 کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ بیشتر پابندیاں ختم کردی ہیں۔ان میں گھر سے باہر لازمی ماسک پہننے کی پابندی بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں