روس اور یوکرین

شاہِ بحرین اورروسی صدرپوتین کا یوکرین میں تنازع کے بات چیت کے ذریعے حل پرتبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کے شاہ حمدبن عیسیٰ آل خلیفہ اور روسی صدر ولادی میرپوتین نے یوکرین میں تنازع کے تصفیے کے سفارتی حل کی اہمیت پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

بحرین کے سرکاری خبررساں ادارے (بی این اے) نے منگل کے روزخبردی ہے کہ شاہ حمد اور صدر پوتین نے فون کال میں یوکرین میں ہونے والی پیش رفت پرتبادلہ خیال کیا ہےاور مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے بات چیت کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

انھوں نے عالمی برادری کی جانب سے پائیدار اورجامع امن کے حصول اور تمام فریقوں کے مفادات اور قومی سلامتی کی ضامن مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر بھی زوردیاہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرین کے بادشاہ نے یوکرین میں شہریوں کو انسانی امداد مہیاکرنے کی اہمیت کا اعادہ کیا اور دنیا کے ممالک پر زوردیا کہ انھیں انسانی یکجہتی کے اصولوں کی بنیاد پراقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ انسانی امدادی سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لیے اپنے فرائض پورے کرنے چاہییں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں