اسپورٹس شرٹ اور بڑھی ہوئی شیو، کیا میکروں زیلنسکی سے متاثر ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

چند روز قبل فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کی ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ گفتگو کے بعد تصاویر سامنے آئیں۔ یہ تصاویر فرانسیسی صدارتی محل ایلزے سے جاری کی گئی تھیں۔ تصاویر میں فرانسیسی صدر کے چہرے پرغم اور مایوسی کی واضح علامات دیکھی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ فرانسیسی صدر کی کچھ دیگر تصاویر بھی سامنے آئیں۔ ان میں غیر سرکاری لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کی داڑھی بڑھی ہوئی ہےاور اسپورٹس شرٹ پہن رکھی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین نے فرانسیسی صدر عمانویل کی تصاویر شیر کیں۔ جو فرانسیسی صدارتی انتخابات کے لیے ان کی مہم کے حصے کے طور پر ایلیسی میں ان کی ٹیم کے ساتھ ملاقات کے دوران لی گئی تھیں۔

ان تصاویر کو فرانسیسی صدر کے فوٹوگرافر سوازیگ ڈی لا موئسونیئر کے آفیشل اکاؤنٹ سے دستاویز کیا گیا ہے جس میں میکرو کو دکھایا گیا ہے جو کچھ کام کررہے ہیں۔

تاہم جس چیز نے سوشل میڈیا اور فرانسیسی میڈیا کے کارکنوں کی توجہ مبذول کرائی وہ ان کی سیاہ اسپورٹس شرٹ تھی جسے میکرون نے پہن رکھا تھا۔

صدر میکروں نے جو شرٹ پہن رکھی تھی اس پر "CPA 10" کی علامت واضح دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مخفف فرانسیسی نمبر 10 پیراشوٹ کمانڈو کے لیے ہے جو فضائیہ کا ایک خصوصی دستہ ہے۔

صحافیوں اور مبصرین نے میکروں کی ظاہری شکل کا تجزیہ کیا اور اسے ان کے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلینسکی کی ظاہری شکل سے جوڑ دیا روسی فوجی کارروائی شروع ہونے کے بعد غیر سرکاری اور نیم فوجی لباس میں ظاہر ہوتے ہیں۔

بعض صارفین نے ان تصاویر کو صدارتی دوڑ کی توجہ مبذول کرنے کی حکمت عملی کا حصہ قرار دیا۔

ایک ہفتہ قبل فرانسیسی ایوان صدر نے یوکرین میں فوجی آپریشن کے حوالے سے روسی صدر ولادی میر پوتین سے ملاقات کے بعد میکرون کی تصاویر شائع کی تھیں جن میں ان کے چہرے پر غم اور مایوسی کے تاثرات نمایاں تھے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ فرانسیسی صدارتی انتخابات 10 اور 24 اپریل 2022 کو ہوں گے۔ ان انتخابات میں میکروں کے دوبارہ صدر بننے کی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں