سعودی عرب کے شاہ سلمان کامیاب طبی معائنے کے بعد اسپتال سے روانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بدھ کی صبح دارالحکومت الریاض کے شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا۔وہ وہاں سہ پہر تک رہے اور کامیاب طبی ٹیسٹوں کے بعد اسپتال سے روانہ ہوگئے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان کے پیس میکر میں بیٹری بھی تبدیل کی گئی ہے اور وہ علاج کے منصوبے کے تحت کئی دن تک آرام کریں گے۔

ایس پی اے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتاہے کہ جب وہ اسپتال سے روانہ ہوئے توان کے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

86 سالہ شاہ سلمان کی گذشتہ سال جولائی میں سوزش کے بعد پتے کو نکالنے کے لیے کامیاب سرجری کی گئی تھی۔ان کا پتا لیپرواسکوپی کے ذریعے نکالا گیا تھا۔جراحی کے اس عمل میں بالعموم چھوٹےکیمرے استعمال کیے جاتے ہیں اور یہ عمل مریض کے لیے کوئی زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتا۔

ڈاکٹروں نے ان کے مکمل ٹیسٹوں کے بعد ان کے پتے کی سرجری کا فیصلہ کیا تھا۔انھوں نے شاہ فیصل اسپتال میں دس دن گزارے تھے اوراس کے کئی ہفتے کے بعد سمندر کے کنارے واقع میگا سٹی منصوبہ نیوم کا سفر کیاتھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں