روسی فوج کا حملہ؛یواے ای کی یوکرین کوانسانی امداد کی پیش کش کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات نے یوکرین پر روس کے حملے سے متاثرہ شہریوں کوانسانی امداد مہیا کرنے کی پیش کش کا اعادہ کیا ہے۔

یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے یوکرینی ہم منصب دمیتروکلیبا کے ساتھ ٹیلی فون پر یوکرین میں جنگ کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیخ عبداللہ نے یوکرین میں تنازع کا پُرامن حل تلاش کرنے اور بحران کے سیاسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر کثیرالجہت حملہ کیا تھا۔اس کے بارے میں روسی صدرولادی میر پوتین کا دعویٰ ہے کہ وہ یوکرین کوغیرمسلح کرنے اوراسے نازی ازم سے پاک کرنے کے لیے خصوصی فوجی کارروائی کررہے ہیں۔لیکن یہ تنازع دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں سب سے بڑی جنگی مہم بن گیا ہے۔

دریں اثناء جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین میں لڑائی کے نتیجے میں شہریوں کی 780 ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں اور 1252 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ نے یہ بھی کہا کہ کم سے کم 32 لاکھ یوکرینی شہری اپنااپنا گھربار چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ان میں کی کثیرتعداد بیرون ملک پناہ کے لیے جاچکی ہے۔

اس سے قبل 17 مارچ کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ خلیجی ملک توانائی کی عالمی سلامتی کو بہتربنانے کے لیے روس کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں