سعودی وزیرخارجہ سے الریاض میں یوکرینی صدر کے خصوصی ایلچی کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے یوکرین کے صدر کے خصوصی ایلچی بیکتم رستم نے الریاض میں ملاقات کی ہے اور ان سے یوکرین کے بحران پرتبادلہ خیال کیا ہے۔

شہزادہ فیصل نے ان سے گفتگو کرتے ہوئے تنازع کے خاتمے، شہریوں کے تحفظ اور سیاسی حل تک پہنچنے میں معاون کوششوں کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

روس نے 24 فروری کو یوکرین پر کثیرالجہت حملہ کیا تھا۔اس کے بارے میں روسی صدرولادی میر پوتین کا دعویٰ ہے کہ وہ یوکرین کوغیرمسلح کرنے اوراسے نازی ازم سے پاک کرنے کے لیے خصوصی فوجی کارروائی کررہے ہیں۔لیکن یہ تنازع دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ میں سب سے بڑی جنگی مہم بن گیا ہے۔

دریں اثناء جنیوا میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین میں لڑائی کے نتیجے میں شہریوں کی 780 ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں اور 1252 افراد زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کے ادارے نے یہ بھی کہا کہ کم سے کم 32 لاکھ یوکرینی شہری اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبورہوگئے ہیں۔ان میں کی کثیرتعداد بیرون ملک پناہ کے لیے جاچکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں