جدہ میں آرامکو کے تقسیمی پلانٹ میں حوثیوں کے حملے کے بعدآگ لگ گئی:عرب اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں آرامکو کی پیٹرولیم مصنوعات کے تقسیمی پلانٹ پر یمن سے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے حملہ کیا ہےجس کے نتیجے میں ایک ٹینک میں ’’محدود آگ‘‘ لگ گئی۔اس آگ پرقابو پالیا گیا اوراس حملے میں کوئی جانی نقصان ہوا ہے اور نہ کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔

عرب اتحاد نے اتوارکوایک بیان میں اس حملے کی اطلاع دی ہے اوراس بات پرزوردیا ہےکہ ’’حوثیوں کے معاندانہ تخریبی حملے یمنی عوام کے مصائب کو ختم کرنے کے مقصد سے امن کوششوں کو مسترد کرنے کی تصدیق کرتے ہیں‘‘۔

اس سے قبل عرب اتحاد نے یمن کی بندرگاہ الحدیدہ میں دھماکاخیزمواد سے بھری کشتی کے تباہ ہونے اور بحیرہ احمر میں آزادانہ جہازرانی کو نشانہ بنانے کے لیے ایک اوریقینی حملے کو ناکام بنانے کی اطلاع دی تھی۔

اتحاد کے ترجمان نے کہا:’’ہم نے دھماکاخیزمواد سے بھری 106 کشتیوں کو تباہ کردیا ہے ۔ان سے بحیرہ احمر کے جنوبی علاقے میں جہازرانی کی آزادی کو خطرات لاحق تھے‘‘۔

انھوں نے مزیدکہا:’’ہماری کوششوں سے جہازرانی کی گذرگاہوں اور عالمی تجارت کے تحفظ میں مدد ملی ہے‘‘۔

قبل ازیں عرب اتحاد نے یہ بھی اعلان کیا کہ سعودی عرب کی فضائی دفاعی افواج نے حوثی ملیشیا کے یمن سے مملکت کے جنوبی شہروں جازان، خمیس مشیط، طائف، ینبع اور الظہران الجنوب کی طرف داغے گئے 9 ڈرونز کوروک کر تباہ کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں