سعودی ارامکو کمپنی کا سالانہ منافع 124% بڑھ کر 412 ارب ریال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دنیا میں تیل پیدا کرنے والی سب سے بڑی کمپنی "سعودی ارامکو" نے سال 2021ء کے لیے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی کے خالص منافع میں 124.4%. کا اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق 2021ء میں اس کا خالص منافع 412.4 ارب ریال رہا۔ یہ 2020ء میں 183.76 ارب ریال کے خالص منافع سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔

سعودی ارامکو کمپنی کی 2021ء میں مجموعی آمدنی 13.469 کھرب ریال رہی۔ اس کے مقابل 2020ء میں مجموعی آمدنی کا حجم 7.68 کھرب ریال تھا۔ اس طرح 2021ء میں کمپنی کی مجموعی آمدنی میں 75.356% کا اضافہ ہوا۔

ارامکو کمپنی نے سال 2021ء کی چوتھی سہ ماہی میں اپنے شیئر ہولڈرز کے لیے 70.33 ارب ریال کے مجموی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں