یوکرین میں تنازع کے آغاز کے بعد 902 شہری ہلاک، 1459 زخمی:اقوام متحدہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر(او ایچ سی ایچ آر) نے اتوار کے روزبتایا ہے کہ 19 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق نصف شب تک یوکرین میں روس کے حملے کے بعد 902 شہری ہلاک اور 1459زخمی ہوچکے ہیں۔

او ایچ سی ایچ آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں دھماکا خیزموادچلانے والے ہتھیاروں مثلاً بھاری توپ خانے سے گولہ باری اور راکٹ لانچ سسٹمز،میزائل اور فضائی حملوں سے ہوئی ہیں۔

بیان کے مطابق یوکرین میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اصل تعداد کافی زیادہ سمجھی جاتی ہے کیونکہ او ایچ سی ایچ آرکی جنگ زدہ ملک میں موجود مانیٹرنگ ٹیم ابھی تک ماریوپول سمیت (روس کے) حملوں سے بری طرح متاثرہ شہروں سے ہلاکتوں کی ٹھیک اطلاعات موصول کرسکی ہے اور نہ ان کی تصدیق کرسکی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں