ایران میں دوہری شہریت کا حامل شہری کی رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں دوہری شہریت رکھنے والے ایک شہری کو جیل سے رہا کیے جانے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اتوار کو ایرانی نژاد برطانوی مراد طہباز کے وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کو رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔ مراد ایک تاجر اور ماحولیاتی کارکن ہیں۔ انہیں ایران اور برطانیہ کے درمیان معاہدے کے تحت عارضی طور پر رہا کیے جانے کے صرف دو دن بعد گرفتار کر لیا گیا۔

ایرانی جیل حکام نے 66 سالہ ماحولیاتی کارکن مراد طہباز کو گزشتہ بدھ کو جیل سے نکلنے کی اجازت دی۔ اسی روز دو ممتاز برطانوی شہری جو ایران میں پانچ سال سے زائد عرصے سے قید تھے رہائی کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے۔

برطانیہ نے کہا کہ اس نے طہباز کی رہائی کے ساتھ ساتھ فلاحی کارکن نازنین زغاری ریٹکلف اور ریٹائرڈ سول انجینیر انوشے عاشوری کی رہائی اور واپسی کو یقینی بنایا۔

لیکن طہباز کے جیل سے نکلنے اور تہران میں اپنے خاندان کے گھر جانے کے صرف دو دن بعد ایرانی سیکیورٹی فورسز نے انہیں زبردستی ایون جیل بھیج دیا

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں