تُونس:ٹرینوں کے تصادم میں 95 افراد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

تُونس کے دارالحکومت کے جنوب میں پیرکو دو مسافر ٹرینوں کے تصادم میں 95 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تُونس کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان معزطریعا نے صحافیوں کو بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اورحادثے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ایک ٹرین میں مسافرسوار تھے جبکہ دوسری خالی تھی۔

انھوں نے کہا کہ زیادہ تر زخمیوں کی ہڈیاں ٹوٹی ہیں اور دوسرے زخم آئے ہیں لیکن ان میں کوئی بھی جان لیوا نہیں تھا۔

یہ حادثہ تُونس کے جنوبی علاقے جبل جیلود میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے (0830 جی ایم ٹی) پیش آیا تھا۔فوری طور پرحادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ تُونس کے ازکارِرفتہ ریلوے نظام میں حالیہ برسوں میں کئی مہلک حادثات پیش آچکے ہیں۔2016ء کے آخر میں آج کے حادثے کی جگہ کے نزدیک ایک ٹرین سے مسافر بس ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔

گذشتہ سال تُونس میں ریلوے کے کئی ایک بدترین حادثات پیش آئے تھے۔دارالحکومت تُونس کے جنوب میں سگنل کی خرابی کی وجہ سے ایک حادثہ پیش آیا تھا اور ایک ٹرین لاری سے ٹکراکر پٹڑی سے اترگئی تھی جس سے 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں