سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے کی بین الاقوامی سطح پر شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اتوار کی صبح سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ اس حملے میں ایک بیلسٹک میزائل اور نو ڈرون طیاروں کے ذریعے اقتصادی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب لیگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حوثیوں کی جانب سے مملکت میں ان دشمن کارروائیوں کا جاری رہنا اس بات کا عکاس ہے کہ وہ امن کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ سلامتی کونسل کی قرار داد 2216 اور 2624 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

امارات

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز جاری بیان میں سعودی عرب میں شہری تنصیبات پر حوثیوں کے بیلسٹک میزائل اور بارودی ڈرون طیاروں سے حملے کی مذمت کی ہے۔ بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان معاند کارروائیوں کا سلسلہ روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن موقف اختار کرے۔ وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ان حملوں کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی و یگانگت کا اظہار کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ سعودی عرب اور امارات "جزو لاینفک" ہیں۔

قطر

قطر کی وزارت خارجہ نے اتوار کے سعودی عرب میں کئی شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین کے منافی ایک خطرناک تخریبی کارروائی ہے جس سے شہریوں کی روز مرہ کی زندگی کو خطرہ ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم [او آئی سی]

اس سے قبل اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے شہری علاقوں اور اہم تنصیبات کو ڈرون طیاروں اور بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم ان مجرمانہ کارروائیوں کو مذموم قرار دیتی ہے اور سعودی عرب کی طرف سے اپنی اراضی اور شہریوں اور اقتصادی تنصیبات کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتی ہے۔

مصر

مصر نے بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے برادر ملک سعودی عرب کی سرزمین کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کا سلسلہ جاری رکھنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اتوار کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں مصر کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے مملکت کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ علاوہ ازیں یہ رکیک حملے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مصر نے ایک بار پھر مملکت کے ساتھ مکمل یک جہتی اور یگانگت کا اظہار کیا۔ مصر کے مطابق وہ بزدلانہ حملوں کے خلاف سعودی عرب کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

خلیج تعاون کونسل

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف الحجرف نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل اور ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رہنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔ الحجرف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ان دشمن کارروائیوں کو روکنے کے لیے فوری اور بھرپور موقف اختیار کرے۔

بحرين

بحرین کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق یہ دہشت گرد حملہ جس میں اقتصادی شہری تنصیب کو نشانہ بنایا گیا یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے اُن تمام اقدامات کے لیے حمایت اور یک جہتی کا اظہار کیا جو وہ اپنی اراضی اور شہریوں اور مقیمین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کر رہا ہے۔

یمن

یمنی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمنی بحران کے خاتمے کے لیے جاری تمام بین الاقوامی اور علاقائی کوششوں اور منصوبوں کو مسترد کرنے کی روش اپنا رکھی ہے۔ حوثیوں کے ان حملوں میں صرف مملکت نہیں بلکہ دنیا بھر میں توانائی کی ترسیل کی سلامتی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ کارروائیاں عالمی معیشت پر منفی طور سے اثر انداز ہو رہی ہیں۔

کویت

کویتی کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں واضح کیا کہ سعودی عرب میں شہری اور اقتصادی مقامات پر حوثیوں کے حملے مملکت کے ساتھ ساتھ پورے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ وزارت خارجہ نے باور کرایا کہ یہ صورت حال عالمی برادری کی جانب سے جلد حرکت میں آنے کی متقاضی ہے۔ وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ کویت اس موقع پر سعودی عرب کی جانب سے اپنی سلامتی کے واسطے کیے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں