ریاض میں جلد نیا ہوائی اڈہ بنایا جائے گا: سعودی وزیر ٹرانسپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر ٹرانسپورٹ انجینئر صالح الجاسر نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت ریاض میں ایک نیا اور بڑا ہوائی اڈہ تعمیر ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کی نئی فضائی کمپنی آئندہ 3 برسوں کے اندر اپنی اولین پروازوں کا آغاز کر دے گی۔

الجاسر کے مطابق فی الوقت سڑکوں پر ٹُول ٹیکس عائد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تاہم بعد میں ایسا ممکن ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں زیادہ تر ممالک ہائی ویز پر ٹول ٹیکس عائد کرتے ہیں جس کا مقصد سڑکوں کے معیار کو اونچا رکھنا اور ان کی دیکھ بھال و مرمت ہے۔

ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران میں سعودی وزیر نے توقع ظاہر کی ہے کہ "میٹر ریاض" کی پہلی لائن رواں سال کے اختتام تک کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ عالمی سطح پر اہم ترین منصوبوں میں سے ہو گا۔

الجاسر کے مطابق بعض فنی چیلنجوں کے سبب سعودی عرب اور مصر کے درمیان پل کے منصوبے پر عمل درامد رکاوٹ کا شکار ہے۔ اس علاقے میں سمندر کی گہرائی 300 میٹر سے بھی زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ یہاں مرجانی جھاڑیاں بہت زیادہ ہیں۔ تاہم سعودی وزیر نے واضح کیا کہ منصوبہ ملتوی ہوا ہے ،،، اسے منسوخ نہیں کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں