سعودی عرب: بیوی اوران جنے بچے کے قاتل شہری کا سرقلم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں اپنی بیوی اوراس کے پیٹ میں ان جنے بچے کے قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے ایک مجرم کا سرقلم کردیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجرم عبداللہ بن زبین بن موصل المطیری مملکت کا شہری تھا۔اس نے اپنی حاملہ بیوی خاتم محمدالبوصیری پرچاقو کے متعدد وار کیے تھےجس سے اس کے شکم میں پرورش پانے والا بچہ بھی ہلاک ہوگیا تھا۔

المطیری نے اپنی گرفتاری کے بعد یہ تمام تفصیل اپنے اعترافی بیان میں بتائی تھی۔یہ جوڑا ضلع عنیزہ میں رہتا تھا جو دارالحکومت ریاض کے شمال میں صوبہ القصیم میں واقع ہے۔حکام نے المطیری کو منگل کے روز موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

قبل ازیں سات مارچ کو ایس پی اے نے اطلاع دی تھی کہ ایک خاتون کے قتل اورعصمت دری کے جرم میں انڈونیشیاسے تعلق رکھنے والے دومردوں کے سرقلم کردیے گئے ہیں۔اسی دن دو سعودی شہریوں کو بھی قتل کے جرم میں تہ تیغ کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں