شاہ سلمان اور ولی عہد سے سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ کی ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پیر کو ریاض کے قصر میں سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرھان نے ملاقات کی ہے۔

شاہ سلمان نے جمہوریہ سوڈان کے سربراہ کا خیر مقدم کیا۔ سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ نے مملکت کا دورہ کرنے اور شاہ سلمان سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے شاہ سلمان کو کامیاب طبی معائنے پر مبارکباد بھی دی۔ بعد ازاں شاہ سلمان نے سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

عبدالفتاح البرھان کی ولی عہد سے ملاقات
عبدالفتاح البرھان کی ولی عہد سے ملاقات

علاوہ ازیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی جمہوریہ سوڈان کے سربراہ نے ملاقات کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں سوڈان اور سعودی عرب کے تعلقات کاجائزہ لیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

یاد رہے کہ سوڈانی ریاستی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرھان سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔

ریاض کے میئر اور دیگر عہدیدار بھی خیر مقدم کے لیے موجود تھے
ریاض کے میئر اور دیگر عہدیدار بھی خیر مقدم کے لیے موجود تھے

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ورکن کابینہ و مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مساعد العیبان نے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا خیر مقدم کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں