پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعودد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا۔

وزیر اعظم نے پاکستان سعودی عرب تعلقات کی خصوصی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات قریبی برادرانہ تعلقات، تاریخی روابط اور مجموعی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔ وزیر اعظم نے اکتوبر 2021 میں اپنے دورہ سعودی عرب ذکر کرتے ہوئے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیر اعظم نے اسلامی تعاون کی تنظیم کو اسلامی دنیا کے مقاصد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم میں آگے بڑھانے کے لیے مملکت کے قائدانہ کردار کو سراہا۔

عالم اسلام کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امت کو درپیش بے شمار چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے رکن ممالک کے اجتماعی اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال زیر بحث آئی۔ وزیر اعظم نے جموں وکشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے مملکت کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شہزادہ فرحان نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں