عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ، برینٹ خام 118 ڈالر سے متجاوز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ آج منگل کے روز بھی جاری رہا۔ یوکرین میں روس کی جنگ اور سعودی عرب میں تیل کی تنصیب پر حوثیوں کے حملے کے سبب عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل کے حوالے سے اندیشوں نے جنم لیا ہے۔

برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 2.23% اضافے کے ساتھ فی بیرل 118.18 ڈالر تک پہنچ گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی 2.13% اضافے کے ساتھ فی بیرل 112.31 ڈالر پر پہنچ گئی۔

یورپی یونین میں شامل ملکوں کی حکومتیں رواں ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ایک اجلاس میں اکٹھا ہوں گی۔ یورپی حکومتیں اس امر پر غور کریں گی کہ آیا یوکرین پر حملے کے سبب روس پر تیل کی پابندی عائد کی جائے یا نہیں.!

یورپی یونین پہلے ہی روس کے خلاف متعدد اقدامات عمل میں لا چکے ہیں۔ ان میں روسی مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنا شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں