جاری کال میں چرائے گئے فون نے بدقسمت چور کا پتا لگا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مہینوں پہلے مصری صحافی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی طرح جو براہ راست نشریات کے دوران لوٹ لیا گیا تھا، جنوبی مصر کے شہر کینا میں ایک چور نے ایک لڑکی پر جھپٹ کراس کا فون چوری کر لیا۔ مگر بدقسمت چور کو یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فون میں ویڈیو کال جاری ہے جس میں اس نے اپنی تصویر بھی آگئی ہے۔

تاہم بدقسمت چور نے اس ویڈیو کال پر توجہ نہیں دی جو لڑکی اپنے دوست کے ساتھ کر رہی تھی۔ یہ جاری کال چور کی شناخت کا باعث بن گئی۔

منگل کی صبح ایک لڑکی نے ایک چور کے خلاف رپورٹ درج کرائی۔ اس نے بتایا کہ وہ سڑک پر اپنے دوست سے بات کر رہی تھی کہ ایک چورنے اس کا موبائل فون چھین لیا۔ اس دوران اس کے دوست نے ویڈیو کال کے ذریعے چور کی تصویر بنالی۔

مصر میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ

قابل ذکر ہے کہ اخبار ’دی سیونتھ ڈے‘ کے نمائندے کو کچھ عرصہ قبل اسی طرح کی ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ قاہرہ میں اس روز آنے والے زلزلے کے بارےمیں شہریوں کی آرا لےرہے تھے۔ ان کی یہ نشریا لائیو جاا رہی تھیں۔ اچانک ایک شخص نے رپورٹر سے اس کا موبائل فون چھین لیا مگر اسے اندازہ نہیں ہوا کہ لائیو کیمرے میں وہ بھی آگیا ہے۔

اس کی شناخت سامنے آنے کے بعد پولیس نے چورکو گرفتار کرلیا۔ اس چور کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے تاہم لڑکی کا موبائل چھین کر فرار ہونے والے چور کو پکڑانہیں جا سکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں