صدرپوتین جکارتہ میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں:روسی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جکارتہ میں متعیّن روسی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ولادی میرپوتین رواں سال کے آخر میں انڈونیشیا کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔قبل ازیں بعض رکن ممالک نے روس کو گروپ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی سفیرلیودمیلا وروبیفا نے بدھ کے روز ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’نہ صرف جی 20 بلکہ بہت سی تنظیمیں روس کے اخراج کی کوشش کر رہی ہیں۔اس حوالے سے مغرب کا ردعمل بالکل غیرمتناسب ہے‘‘۔

ذرائع نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکااوراس کے مغربی اتحادی اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یوکرین پرحملے کے بعد روس کودنیا کی بڑی معیشتوں پرمشتمل گروپ 20 میں موجود رہنا چاہیے یا نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں