ناقابل یقین : طوفانی آندھی میں گاڑی قلابازیاں کھا کر پھر سے سڑک پر گامزن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست ٹیکساس میں اُس وقت ایک ناقابل یقین منظر دیکھنے میں آیا جب علاقے میں ریت کی شدید آندھی کے دوران میں طوفانی ہوا کے سبب سڑک پر چلتی ایک گاڑی نے متعدد قلابازیاں کھائیں۔

Advertisement

واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر بکثرت گردش میں آ رہی ہے۔ وڈیو میں سڑک پر چلتی ایک گاڑی کو الٹتے ہوئے اور پھر سیدھا ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد گاڑی پھر سے الٹ گئی اور پھر سیدھی ہو گئی اور پھر سڑک پر اس طرح سے رواں دواں ہو گئی گویا کہ کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران میں امریکی ریاست ٹیکساس میں انتہائی شدید ریت کی آندھی آئی۔ حکام نے علاقے کے مکینوں سے اپیل کی کہ وہ انتہائی احتیاط برتیں بالخصوص گاڑی چلاتے ہوئے پوری طرح چوکنا رہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں