روس اور یوکرین

یوکرین پر چند گھنٹوں میں قبضے کی توقع کرنے والا روسی جنرل مارا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

گذشتہ ماہ 24 فروری کو یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن شروع ہونے کے 4 روز بعد ایک روسی جنرل نے اپنے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ "یوکرین کو غیر مسلح کرنے کے لیے یہ آپریشن چند گھنٹوں میں کامیاب ہو جائے گا"۔

روسی فوج کا یہ 48 سالہ جنرل Yakov Rezantsev گذشتہ بدھ کے روز مارا گیا۔ ایک ماہ کے اندر روسی فوج کا یہ ساتواں جنرل ہے جو جنگ میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کے مطابق جنرل یاکوو یوکرین کے شہر Kherson کے نزدیک واقع Chornobaivka ہوائی اڈے پر یوکرین کی فوج کے حملے میں ہلاک ہوا۔ روسی فوج نے اس شہر پر 3 مارچ کو قبضہ کر لیا تھا۔

جنرل یاکوو روس میں جنوبی ملٹری زون کی مشترکہ مسلح فوج کا کمانڈر تھا۔ اس کا اصل ہیڈ کوارٹرStavropol تھا۔ یہ یوکرین کی سرحد سے 480 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں