ریاض: گلوبل انٹرپرینؤرشپ کانگریس کا آغاز آج ہو رہا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی دارالحکومت ریاض میں آج (Global Entrepreneurship Congress (GEC کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس کانفرنس کا انتظام اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز جنرل اتھارٹی "منشآت" نے گلوبل انٹرپرینئورشپ نیٹ ورک کے تعاون سے کیا ہے۔

یہ کانفرنس سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز کے زیر سرپرستی منعقد ہو رہی ہے۔ یہ تین روزہ کانفرنس بدھ 30 مارچ تک جاری رہے گی۔ کانفرنس میں 180 ملکوں سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات ، سرمایہ کار ، ماہرین اور فیصلہ ساز افراد شریک ہوں گے۔ کانفرنس کا مقصد کاروباری فروغ اور کاروباری شخصیات کی مدد کے لیے ایک یکساں عالمی نظام بنانے کی تجاویز زیر بحث لانا ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق کانفرنس سے 150 شخصیات خطاب کریں گے۔ کانفرنس کے دوران مباحثوں میں دنیا بھر سے 26 سے زیادہ وزراء شریک ہوں گے۔ ان کے علاوہ بین الاقوامی کمپنیوں کے اعلی عہدے داران اور پالیسی ساز شخصیات بھی شامل ہوں گی۔

کانفرنس کے مقررین میں سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان ، وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح اور ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر عبداللہ السواحہ شامل ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر شریک نمایاں شخصیات میں ایپل کمپنی کے شریک بانی اسٹیو ووزنیاک ، نیٹ فلیکس کے شریک بانی مارک رینڈولف ، گلوبل انٹرپرینؤرشپ کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین جیف ہوفمین ، مارا گروپ کے بانی اشیش ٹھاکر اور دیگر بڑی کاروباری شخصیات اپم گفتگو کریں گی۔

کانفرنس میں متعدد معاہدے ، سمجھوتے ، منصوبے اور سرماریہ کاری کے دوروں کے اعلانات بھی دیکھنے میں آئیں گے۔ ان سرگرمیوں میں سرکاری اور نجی سیکٹروں کے علاوہ بڑی بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہوں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں